ہفتہ، 2 اگست، 2014

یوڈیمی ڈاٹ کام ۔۔۔ آن لائن ویڈیو کورسز

یوڈیمی ڈاٹ کام آن لائن لرننگ کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں پر آپ کسی بھی قسم کی مہارت گھر بیٹھے سیکھ سکتے ہیں۔ اس ویب سائیٹ پر ہزاروں کے حساب سے مفت اور کم قیمت ویڈیو کورسز دستیاب ہیں جنہیں کوئی بھی شخص، دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھ کر سیکھ سکتا ہے۔ یوڈیمی ایک ایسی ویب سائیٹ ہے جو سیکھنے اور سکھانے والوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی ہے۔ دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود کسی بھی شخص کو اگر کسی فن میں مہارت ہے تو وہ اس کی ٹریننگ ویڈیوز تیار کرے گا، انہیں ایک کورس کی شکل دے گا اور اسے یوڈیمی پر پبلش کر دے گا۔ اب کوئی شخص جو وہ مہارت یا فن سیکھنا چاہتا ہے وہ یوڈیمی پر جائے گا اور اپنا ایک اکاؤنٹ بنائے گا، اس کورس کی قیمت ادا کرے گا اور سیکھنا شروع کر دے گا۔ قیمت کے نام سے پریشان ہونے کی قطعاً ضرورت نہیں کیونکہ یوڈیمی پر بے شمار کورس بالکل مفت دستیاب ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ وہ کورسز جو پریمیم کورس کہلاتے ہیں ان کے ڈسکاؤنٹ کوڈ بھی انٹرنیٹ پر تلاش کرنے سے مل جاتے ہیں جس کے بعد آپ پریمیم کورسز بھی مفت سیکھ سکتے ہیں۔ اس مضمون کے آخر میں ایسی ویب سائیٹ کا لنک بھی شامل ہے جہاں سے آپ ڈسکاؤنٹ کوپن تلاش کر سکتے ہیں۔ یوڈیمی کی ابتدا 2007ء میں ہوئی اور سات سال کے عرصہ میں اس نے بے انتہا مقبولیت حاصل کر لی ہے، اس وقت اس ویب سائیٹ پر موجود کورسز کی تعداد 16000 کا ہندسہ عبور کر چکی ہے اور ہر ماہ اس میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

کورسز ۔ ۔ ۔ مگر کس قسم کے؟؟

یوڈیمی پر ویب ڈیویلپمنٹ سے لے کر کیک ڈیکوریشن تک قسم ہا قسم کے کورسز دستیاب ہیں، تمام کورسز کو کیٹیگریز (زمرہ جات ) میں منظم کیا گیا ہے۔اس ویب سائیٹ پرویب ڈیویلمپنٹ، بزنس، مارکیٹنگ، ڈیزائن، آئی ٹی، پرسنل ڈیویلپمنٹ، لائف سٹائل، فوٹو گرافی، ہیلتھ، میوزک، سوشل سائنس اور دیگر بے شمار کیٹیگریز کے کورسز سیکھنے کے لیے دستیاب ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے چاہے فوٹوشاپ سیکھنا ہو چاہے سرچ انجن آپٹیمائزیشن۔ نیا کاروبار شروع کر رہے ہیں یا نوکری کی تلاش میں ہیں۔ انٹرنیٹ مارکیٹنگ سیکھنا چاہ رہے ہیں یا ویڈیو مارکیٹنگ۔ فوٹوگرافی سیکھنا چاہیں یا پھر ویڈیو ایڈیٹنگ، یوڈیمی آپ کی ہر صورت میں معاون و مددگار ثابت ہوگی۔  ویب سائیٹ پر موجود سرچ باکس کے ذریعے اپنے مطلوبہ کورس تک باآسانی پہنچا جا سکتا ہے۔

کورسز کی زبان

یوڈیمی پر اگرچہ دس سے زائد زبانوں میں کورسز موجود ہیں لیکن زیادہ تعداد بین الاقوامی زبان انگلش میں موجود کورسز کی ہے، لیکن یہاں خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ کورسز انتہائی آسان انگلش میں ہیں۔ ایک دو افراد نے یہاں اردو زبان میں بھی چند ایک کورس پیش کر رکھے ہیں لیکن وہ تمام کورس قیمتاً دستیاب ہیں۔
خوشی کی بات یہ ہے کہ ہم بہت جلد یوڈیمی پر اردو زبان میں کورس پیش کرنے چارہے ہیں اور وہ تمام کورسز انشاءاللہ بالکل مفت ہوں گے۔ ان کورسز سے بروقت آگاہ رہنے کے لیے ہمیں ای میل کے ذریعے سبسکرائب کرنا اور ہمارے فیس بک کے صفحے کو لائک کرنا نہ بھولیے۔

آپ بھی سکھائیے

اگر آپ کو کسی بھی مضمون میں مہارت حاصل ہے تو آپ بھی یوڈیمی پر اپنا کورس پیش کر سکتے ہیں۔ کورس بنانا انتہائی آسان ہے آپ کے پاس بس یوڈیمی کا انسٹرکٹر اکاؤنٹ ہونا چاہئے جو کہ مفت میں بنایا جا سکتا ہے۔ جو بھی کورس آپ یوڈیمی پر پیش کرنا چاہتے ہیں اسے پلان کیجیے، کورس کے لیے ویڈیوز، آڈیوز تیار کیجیے اور اپنے اکاؤنٹ سے سائن ان ہو کر اسے یوڈیمی پر اپلوڈ کر دیجیے۔ آپ چاہیں تو یہ کورس مفت شیئر کر سکتے ہیں اور چاہیں تو اس کے عوض قیمت وصول کر سکتے ہیں۔ یوڈیمی پر کورس بنانے کے حوالے سے بھی بہت جلد ہم اس بلاگ پر معلومات شائع کریں گے بس ہمارے بلاگ کو وزٹ کرتے رہیے۔

خلاصہ کلام

سو ۔۔۔ آپ نے کچھ بھی سیکھنا ہے ابھی یوڈیمی ڈاٹ کام  پر جائیے، اپنا نام اور ای میل ایڈریس دے کر سائن اپ ہو جائیے۔ تلاش کیجیے اپنا مطلوبہ کورس اور اسے سیکھنا شروع کر دیجیے۔ پریمیم کورس کے کوپن کے لیے آپ یہ ویب سائیٹ چیک کر سکے ہیں۔
یوڈیمی کے حوالے سے کچھ بھی جاننا چاہ رہے ہیں تو نیچے کمنٹس کیجیے اور ہاں۔۔۔۔ سبسکرائب کرنا نہ بھولیے گا۔
مصنف: گمنام

یوڈیمی ڈاٹ کام ۔۔۔ آن لائن ویڈیو کورسز

شیئر کیجیے

اپنی رائے کا اظہار کریں

فیس بک
بلاگر

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

آپ کو یہ تحریر کیسی لگی، یہاں پر آپ اظہارِ خیال کر سکتے ہیں۔ کیوں کہ اس بلاگ کی زبان اردو ہے اس لیے پسند کیا جاتا ہے کہ آپ اردو میں تبصرہ کریں ۔ تاہم اگر آپ کے پاس اردو لکھنے کی سہولت موجود نہیں تو آپ انگریزی یا رومن اردو میں بھی تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اردو ترجمہ و ڈیزائن: ٹیک نالج سرورق کچھ ہمارے بارے میں اپنا مضمون شائع کرائیے پرائیویسی پالیسی سائیٹ میب رابطہ