کہتے ہیں جو بات سو لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتی وہ ایک تصویر باآسانی بیان کر سکتی ہے۔ اگر آپ بلاگر ہیں، ڈیزائنر ہیں یا آپ کا تعلق انٹرنیٹ مارکیٹنگ سے ہے تو آپ کو اپنی ویب سائیٹ، ڈیزائن یا بلاگ کے لیے اکثر تصاویر کی ضرورت پڑتی ہو گی۔ گوگل امیج کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے موضوع پر تصاویر باآسانی ڈھونڈ سکتے ہیں۔ لیکن یاد رکھیے گوگل امیج کے سرچ رزلٹس میں ظاہر ہونے والی ہر تصویر مفت نہں ہوتی ، زیادہ تر تصاویر یا تو کسی سٹاک فوٹو کی ویب سائیٹ سے ظاہر ہوتی ہیں اور وہ آپ کو ڈالرز کے عوض خریدنی پڑتی ہیں یا پھر وہ کاپی رائیٹڈ ہوتی ہیں اور ان کا بنا اجازت استعمال آپ کے لیے مختلف پریشانیاں پیدا کر سکتا ہے۔ پھر اس سارے مسئلے کا حل کیا ہے؟؟
اس مسئلے کا حل وہ ویب سائیٹس ہیں جو آپ کو کاپی رائیٹ سے آزاد مفت تصاویر فراہم کرتی ہیں۔ اس مضمون میں ہم ایسی ہی 5 ویب سائیٹ کا ذکر کرنے جا رہے ہیں۔
اس ویب سائیٹ پر چار لاکھ سے زیادہ مفت فوٹوز آپ کے منتظر ہیں، یہ تمام تصاویر ہائی ریزولوشن ہیں اور باآسانی مفت میں ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہیں تاہم ان تصاویر کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے آپ کے پاس اس ویب سائیٹ کا اکاؤنٹ ہونا چائیے جو کہ آپ اس لنک پر جا کے بنا سکتے ہیں۔
یہ ویب سائیٹ 1998ء سے کام کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ اس پر تصاویر کا ایک بڑا ذخیرہ بالکل مفت ڈاؤنلوڈنگ کے لیے دستیاب ہے۔ تمام تصاویر بالکل مفت ہیں اور بغیر کسی اکاؤنٹ کے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہیں۔
پی ڈی پکس یا پبلک ڈومین فوٹو نامی اس ویب سائیٹ پر بھی بے شمار تصاویر جنہیں مختلف کیٹیگریز یا زمروں میں محفوظ کیا گیا ہے ڈاؤنلوڈنگ کے لیے دستیاب ہیں۔ سرچ باکس کے ذریعے آپ اپنا مطلوبہ فوٹو با آسانی تلاش کر سکتے ہیں اور اسے ہائی ریزولوشن میں ڈاؤنلوڈ کر کے اپنے بلاگ یا دیزائن میں باآسانی استعمال کر سکتے ہیں۔
آئی ایم فری نامی یہ ویب سائیٹ ہزاروں ہائی ریزولوشن تصاویر کا ذخیرہ رکھتی ہے جنہیں کمرشل یا تجارتی مقاصد کے لیے بھی بلا خوف و خطر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس ویب سائیٹ پر 3 لاکھ سے زیادہ تصاویر ذاتی اور کمرشل دونوں مقاصد کے لیے بالکل مفت دستیاب ہیں۔ تصاویر کو سرچ باکس کے ذریعے تلاش کیا جا سکتا ہے۔ تصاویر کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اکاؤنٹ بھی ضروری نہیں۔
آپ کو یہ آرٹیکل کیسا لگا، نیچے کمنٹس کر کے بتانا نہ بھولیے گا۔ ہمارے مزید مضامین سے باخبر رہنے کے لیے ہمارا فیس بک پیچ ضرور لائک کیجیے۔