بدھ، 28 مئی، 2014

دنیا کی پانچ مقبول ترین ویب سائیٹ

آج کے اس مختصر مضمون میں، میں آپ کو بتانے جا رہا ہوں کہ دنیا کی پانچ سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائیٹ کون کونسی ہیں۔ یہ رینکنگ انٹرنیٹ ویب سائیٹ پر نظر رکھنے والی ویب سائیٹ الیگزا کے مطابق ہیں۔آج کے اس مختصر مضمون میں، میں آپ کو بتانے جا رہا ہوں کہ دنیا کی پانچ سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائیٹ کون کونسی ہیں۔ یہ رینکنگ انٹرنیٹ ویب سائیٹ پر نظر رکھنے والی ویب سائیٹ الیگزا کے مطابق ہیں۔آج کے اس مختصر مضمون میں، میں آپ کو بتانے جا رہا ہوں کہ دنیا کی پانچ سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائیٹ کون کونسی ہیں۔ یہ رینکنگ انٹرنیٹ ویب سائیٹ پر نظر رکھنے والی ویب سائیٹ الیگزا کے مطابق ہیں۔آج کے اس مختصر مضمون میں، میں آپ کو بتانے جا رہا ہوں کہ دنیا کی پانچ سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائیٹ کون کونسی ہیں۔ یہ رینکنگ انٹرنیٹ ویب سائیٹ پر نظر رکھنے والی ویب سائیٹ الیگزا کے مطابق ہیں۔
انٹرنیٹ کا بے تاج بادشاہ گوگل کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ لیری پیج اور سرجی برن نے اس ویب کو ایک سرچ انجن کے طور پر شروع کیا تھا۔ آج گوگل ایک ملٹی نیشنل انڈسڑی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ جو جی میل، یوٹیوب ، گوگل ڈرائیو اور دیگر بے شمار سروسز فراہم کر رہا ہے۔
دنیا کی دوسری سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائیٹ فیس بک ہے۔ فیس بک کی ابتداء  19 سالہ مارک زگربرگ نے فروری 2004 ء میں اپنے کالج کے دوستوں کے ساتھ مل کر کی۔ فیس بک ایک سوشل میڈیا ویب سائیٹ ہے جہاں پر آپ اپنا اکاؤنٹ بنا کر اس میں دوستوں کو ایڈ کر سکتے ہیں اور ان کے ساتھ معلومات ، ویڈیوز اور تصاویر کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔

 اگرچہ آج ہم پاکستان میں یوٹیوب پر پابندی کا سامنا کر رہے ہیں لیکن یوٹیوب انٹرنیٹ پر تیسری سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائیٹ ہے۔ یہاں پر آپ دنیا جہاں کے موضوعات پر لاکھوں کروڑوں ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں اور اپنی ویڈیوز اپلوڈ کر کے دنیا کو دکھا بھی سکتے ہیں۔

دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر موجود ویب سائیٹ یاہو ہے۔ یہ گوگل کی قریب ترین حریف ہے اور گوگل کی طرح سرچ ، ای میل ، نیوز اور ویڈیوز جیسی بے شمار سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
الیگزا کی رینکنگ کے مطابق دنیا کی پانچویں مقبول ویب سائیٹ چائینیز سرچ انجن Baidu.com ہے۔ یہ سرچ انجن چائینیز زبان میں سرچ کی سہولت مہیا کرتا ہے یہ انتہائی برق رفتار ویب سائیٹ اور بھی بہت سی سہولیات اپنے وزٹرز کو فراہم کرتا ہے۔

انٹرنیٹ پر دنیا کی 500 مقبول ترین ویب سائیٹ کونسی ہیں۔ یہ جاننے کے لیے آپ الیگزا کا یہ لنک ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ مزید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موضوع پر مضامین اور کمپیوٹی ٹیوٹوریل کے لیے ای میل کے ذریعے سبسکرائب کرنا اور ہمارا فیس بک پیج لائک کرنا نا بھولیے گا۔
آپ کو یہ پوسٹ کیسی لگی ، نیچے کمنٹس باکس میں ضرور لکھیے۔

مصنف: گمنام

دنیا کی پانچ مقبول ترین ویب سائیٹ

شیئر کیجیے

اپنی رائے کا اظہار کریں

فیس بک
بلاگر

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

آپ کو یہ تحریر کیسی لگی، یہاں پر آپ اظہارِ خیال کر سکتے ہیں۔ کیوں کہ اس بلاگ کی زبان اردو ہے اس لیے پسند کیا جاتا ہے کہ آپ اردو میں تبصرہ کریں ۔ تاہم اگر آپ کے پاس اردو لکھنے کی سہولت موجود نہیں تو آپ انگریزی یا رومن اردو میں بھی تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اردو ترجمہ و ڈیزائن: ٹیک نالج سرورق کچھ ہمارے بارے میں اپنا مضمون شائع کرائیے پرائیویسی پالیسی سائیٹ میب رابطہ