جمعہ، 1 اگست، 2014

کاپی رائٹ فری تصاویر ۔۔۔ پانچ بہترین ویب سائیٹس

کہتے ہیں جو بات سو لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتی وہ ایک تصویر باآسانی بیان کر سکتی ہے۔ اگر آپ بلاگر ہیں، ڈیزائنر ہیں یا آپ کا تعلق انٹرنیٹ مارکیٹنگ سے ہے تو آپ کو اپنی ویب سائیٹ، ڈیزائن یا بلاگ کے لیے اکثر تصاویر کی ضرورت پڑتی ہو گی۔ گوگل امیج کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے موضوع پر تصاویر باآسانی ڈھونڈ سکتے ہیں۔ لیکن یاد رکھیے گوگل امیج کے سرچ رزلٹس میں ظاہر ہونے والی ہر تصویر مفت نہں ہوتی ، زیادہ تر تصاویر یا تو کسی سٹاک فوٹو کی ویب سائیٹ سے ظاہر ہوتی  ہیں اور وہ آپ کو ڈالرز کے عوض خریدنی پڑتی ہیں یا پھر وہ کاپی رائیٹڈ ہوتی ہیں اور ان کا بنا اجازت استعمال آپ کے لیے مختلف پریشانیاں پیدا کر سکتا ہے۔ پھر اس سارے مسئلے کا حل کیا ہے؟؟
اس مسئلے کا حل وہ ویب سائیٹس ہیں جو آپ کو کاپی رائیٹ سے آزاد مفت تصاویر فراہم کرتی ہیں۔ اس مضمون میں ہم ایسی ہی 5 ویب سائیٹ کا ذکر کرنے جا رہے ہیں۔

1 ۔ فری امیجز

اس ویب سائیٹ پر چار لاکھ سے زیادہ مفت فوٹوز آپ کے منتظر ہیں، یہ تمام تصاویر ہائی ریزولوشن ہیں اور باآسانی مفت میں ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہیں تاہم ان تصاویر کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے آپ کے پاس اس ویب سائیٹ کا اکاؤنٹ ہونا چائیے جو کہ آپ اس لنک پر جا کے بنا سکتے ہیں۔

urdu free iamges

2 ۔ اوپن فوٹو

یہ ویب سائیٹ 1998ء سے کام کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ اس پر تصاویر کا ایک بڑا ذخیرہ بالکل مفت ڈاؤنلوڈنگ کے لیے دستیاب ہے۔ تمام تصاویر بالکل مفت ہیں اور بغیر کسی اکاؤنٹ کے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہیں۔


3 ۔ پی ڈی پکس

پی ڈی پکس یا پبلک ڈومین فوٹو نامی اس ویب سائیٹ پر بھی بے شمار تصاویر جنہیں مختلف کیٹیگریز یا زمروں میں محفوظ کیا گیا ہے ڈاؤنلوڈنگ کے لیے دستیاب ہیں۔ سرچ باکس کے ذریعے آپ اپنا مطلوبہ فوٹو با آسانی تلاش کر سکتے ہیں اور اسے ہائی ریزولوشن میں ڈاؤنلوڈ کر کے اپنے بلاگ یا دیزائن میں باآسانی استعمال کر سکتے ہیں۔

pdpics screen shot

4 ۔ آئی ایم فری

آئی ایم فری نامی یہ ویب سائیٹ ہزاروں ہائی ریزولوشن تصاویر کا ذخیرہ رکھتی ہے جنہیں کمرشل یا تجارتی مقاصد کے لیے بھی بلا خوف و خطر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

free phot screen shot

5 ۔ مورگ فائل

اس ویب سائیٹ پر 3 لاکھ سے زیادہ تصاویر ذاتی اور کمرشل دونوں مقاصد کے لیے بالکل مفت دستیاب ہیں۔ تصاویر کو سرچ باکس کے ذریعے تلاش کیا جا سکتا ہے۔ تصاویر کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اکاؤنٹ بھی ضروری نہیں۔



آپ کو یہ آرٹیکل کیسا لگا، نیچے کمنٹس کر کے بتانا نہ بھولیے گا۔ ہمارے مزید مضامین سے باخبر رہنے کے لیے ہمارا فیس بک پیچ ضرور لائک کیجیے۔
مصنف: گمنام

کاپی رائٹ فری تصاویر ۔۔۔ پانچ بہترین ویب سائیٹس

شیئر کیجیے

اپنی رائے کا اظہار کریں

فیس بک
بلاگر

7 تبصرے:

  1. ایک اور ٹیسٹ تبصرہ

    جواب دیںحذف کریں
  2. اور یہ اس کا جواباور یہ اس کا جواباور یہ اس کا جواباور یہ اس کا جواباور یہ اس کا جواب

    جواب دیںحذف کریں
  3. Casino-on-line Bonuses - JTM Hub
    Welcome to 파주 출장샵 Casino-on-line. We provide 순천 출장마사지 a list 과천 출장안마 of bonus offers and 남원 출장샵 promotional 안동 출장마사지 codes to your casino-on-line account.

    جواب دیںحذف کریں

آپ کو یہ تحریر کیسی لگی، یہاں پر آپ اظہارِ خیال کر سکتے ہیں۔ کیوں کہ اس بلاگ کی زبان اردو ہے اس لیے پسند کیا جاتا ہے کہ آپ اردو میں تبصرہ کریں ۔ تاہم اگر آپ کے پاس اردو لکھنے کی سہولت موجود نہیں تو آپ انگریزی یا رومن اردو میں بھی تبصرہ کر سکتے ہیں۔

اردو ترجمہ و ڈیزائن: ٹیک نالج سرورق کچھ ہمارے بارے میں اپنا مضمون شائع کرائیے پرائیویسی پالیسی سائیٹ میب رابطہ